حیدر آباد (رانا علی زوہیب) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے میلاد مصطفےٰ چوک (کوہ نور) پر مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام مرکزی میلاد مصطفےٰ ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلا کر مصطفےٰ کریمﷺ کی غلامی میں دیا جائے،قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفےٰ ﷺ میں ہے ریاست مدینہ میں غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے، بیرونی ایما پر گرانی کا عذاب قوم پر مسلط کیا جارہا ہے، ہوشربا مہنگائی،پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، بجلی، گیس کی گرانی، آٹا،دل، چاول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیٹرول، گھی،تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے،ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنے والے حکمراں قادیانی نواز ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ملک اورقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے رسول اللہ ﷺ کی معیشت کو اختیار کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ حضورﷺ رحمت للعالمین بن کر آئے آپ اللہ کی نعمتوں میں سے عظیم نعمت ہیں جو اللہ کی نعمتوں کا شکر اللہ کرتا ہے اللہ ان کی نعمتوں میں مزید اضافہ کردیتا ہے اور جو اس کا شکر ادا نہیں کرتے ان سے نعمت چھین لی جاتی ہے اقتدار اللہ کی نعمت ہے حکمراں اس کی قدر کریں اور عوام کیلئے سہولت پیدا کریں جو حکمراں عوام کی تکلیف دورنہیں کرنے وہ جنت کی خوشبو نہیں سنگھ سکیں گے.
ریاست مدینہ کا نام لیکر ریاست مدینہ کیخلاف قوانین بنائے جارہے ہیں،اوقاف ایکٹ،گھریلو تشدد بل،اوراسلام قبول کرنے کیلئے18سال عمر کی قیداسلام کے صریح خلاف قوانین ہیں حکمراں ہوش کے ناخن لیں ہم اسلام اور دستور پاکستان کے خلاف کسی قانون کو نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ میرے قائد علامہ شاہ احمد نورانی نے فرمایا تھا یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے انشاء اللہ کفر پر اسلام غالب آکررہے گا افغانستان کے بارے میں حضور ﷺ کی پیشنگوائی پوری ہوئی اور افغانستان سے امریکہ ذلیل ورسوا ہو کر نکلا ہے، حکمراں اپنے پڑوس میں دیکھ لیں دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی،اورطاقتورفوج سپرپاور کواللہ کی مدد دے شکست ہوئی اور امریکہ ذلت اور سوائی کے ساتھ افغانستان سے نکلاہے اللہ فرماتا ہے تم دین کے مددگار بن جاؤ اللہ تمھاری مدد کرے گاحکمراں غیرت ایمانی کا ثبوت دیں امریکہ یورپی یونین اور آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق اتار پھینکیں پھر دکیھیں کس طرح اللہ کی مدد آتی ہے کانفرنس سے ڈاکٹر محمد یونس دانش،ناظم علی آرائیں،قاری عبدالرشید اعوان،صاحبزادہ محمود احمد قادری،قاری نیاز احمد نقشبندی،پیر سید عبدالغنی شاہ مجددی،پیر سعید احمد چشتی،عبدالروف الوانی،محمد ارشاد نقشبندی،محمد رضوان شیخ،حافظ اشفاق حسین،علامہ سجاد الحسنی نے بھی خطاب کیاقبل اس کے جمعیت علماء پاکستان(نورانی) کی جانب سے احمد رضا چوک تکونہ پاک سے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی قیادت میں مرکزی میلاد ریلی نکالی گئی جو براستہ مارکیٹ،تلک چاڑی،اسٹیشن روڈ سے ہوتی ہوئی میلاد مصطفےٰ چوک پر مرکزی جماعت اہلسنت کے ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیلی ہوگئی۔جس سے جلوس کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے میلاد مصطفےٰ ﷺ کی اہمیت پر روشنی ڈالی.