جموں کشمیر قطع ارضی کا نام نہیں بلکہ یہاں دو کروڑ جیتے جاگتے انسان بستے ہیں ، جے کے ایل ایف

میرپور (رانا علی زوہیب) جموں کشمیر قطع ارضی کا نام نہیں بلکہ یہاں دو کروڑ جیتے جاگتے انسان بستے ہیں دو کروڑ کشمیریوں کی مرضی و منشا کے بغیر طاقت کے بل بوتے پر جبری حل مسلط اور مستقل تقسیم کرنا انسانیت کی توہین ہے. اقوام متحدہ جموں کشمیر کے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ریاست میں اپنے چارٹر کی روشنی میں ریفرنڈم کروائے.

جے کے ایل ایف رؤف گروپ کے چیئرمین سردار رائوف کشمیری، پی این اے کے چیرمین ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ چیرمین سردار صابر کشمیری ایڈوکیٹ عوامی ورکر پارٹی کے چیئرمین رضوان کرامت جے کے ایل ایف کے چیف آرگنائزر سردار سلیم سیاسی شعبہ کے سربراہ ناصر سرور چیرمین کے ایس ایل ایف شاہ زیب اختر اور دیگر نے وطن بچاؤ مارچ کے شرکاء کا میرپور پہنچنے پر چیرمین پی این اے راجہ ذوالفقار ایڈوکیٹ کی جانب سے پریس کلب میں دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے کیا.

مقررین نے کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس کے ہندوستانی اقدامات کے بعد پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے لئے تیاریاں درحقیقت کنٹرول لائن مستقل سرحد بنانے کی سازش ہے پاکستانی ریاست کے عاقبت نا اندیش فیصلوں سے ہندوستان میں انتہا پسند مودی حکومت کو تقویت ملنے کے علاؤہ سلامتی کونسل کی مستقل نشست کی راہ ہموار ہو گی جس کے خطرناک نتائج خطے کے عام انسان کو بھگتنے پڑیں گے پاکستانی عوام اپنے اداروں کو مجبور کریں کہ وہ ہندوستان کی مدد کرنے کے بجائے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل نماہندہ انقلابی حکومت کو تسلیم کرتے ہوے اسلام آباد میں سفارتخانہ قاہم کرے.

اس موقع پر آزاد کشمیر کی اسمبلی کو گلگت بلتستان عبوری صوبہ کے حق میں قرارداد منظور کے ٹاسک دیے جانے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے اسمبلی ممبران کو متنبہ کیا گیا کہ مذکورہ قرار لاکھوں کشمیری شہدا کے خون سے غداری ہو گی جیسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاہے گا مقررین نے کہا کہ اقوام عالم کو سمجھنا چاہیے کہ خودمختار جموں کشمیر خطے میں امن کے قیام اور انسانیت کی بقا کا ضامن ہے اور مذہب کی بنیاد پر نئی تقسیم خطے میں نفرتوں کو ہوا دینے کا باعث بنے گا اس موقع پر چیرمین پی این اے راجہ ذوالفقار احمد عوامی ورکر پارٹی کے چیئرمین رضوان کرامت نے جے کے ایل ایف کی جانب سے وطن بچاؤ مارچ کو بروقت اقدام قرار دیتے ہوے کہا کہ عوامی طاقت سے ریاستی تقسیم کی سازشوں کو ناکام بنایا جاہے گا.

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*