اچھے انتظامی افسر کے فرائض مسائل اور حل : قیوم راجہ

ریاست ہمیشہ عوام اور ریاستی اداروں کی مشترکہ جد و جہد سے مضبوط ہوتی یے۔ مشترکہ بیان

کھوئی رٹہ (نمائندہ خصوصی) قومی اداروں کی اصلاحات کے محرک قیوم راجہ کی شروع کردہ تحریک کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے برطانیہ سے انصر یعقوب ، شاہین اختر، یورپی یونین سے راجہ محمد الیاس خان، شائد تبسم، نصیر احمد، مشرق وسطی سے محمود علی، امجد رمضان اور آزاد کشمیر سے عبدالرزاق خان اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں اداروں کی اصلاحات کے حوالے سے حریت پسند رہنما قیوم راجہ کی شروعات کو ایک بھرپور تحریک میں تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے انہوں نے کہا قیوم راجہ نے کئی سالوں سے جاری عدالتی بحران اور محکمہ پولیس کے اندر پائی جانے والی جن خرابیوں کا زکر کیا ہے وہ عوام اور اداروں کی مشترکہ جد و جہد سے ہی ختم ہو سکتی ہیں ترقی یافتہ ممالک کے اداروں میں جو استحکام نظر آ رہا ہے اس میں ان ممالک کے باشعور عوام کا اہم کردار ہے جس ملک کی عوام سست اور غافل ہوتی ہے اس کے ادارے بھی باغی ہوتے ہیں رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں حکومت آزاد کشمیر پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ان ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں کو ہائی کورٹ کے ججوں کی حیثیت سے ترقی دے جو اس معیار پر ہورا اترتے ہیں انہوں نے کہا کہ مصدقہ رپورٹ کے مطابق اسوقت کم از کم چھ ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز پروموشن کے حقدار ہیں لہزا انکی ترقی میں حکومت کو سیاسی بنیادوں ہر روڑے اٹکا کر عدلیہ کو کمزور نہیں کرنا چاہیے جو ججز تجربہ رکھتے ہیں انکو پس پشت ڈال کر سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں کسی بھی لحاظ سے سود مند نہیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*