ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز کو پروموٹ کر کے عدالتی بحران ختم کیا جائے۔۔۔۔ قیوم راجہ

کھوئی رٹہ (نمائندہ خصوصی ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما اور قومی اداروں کے اندر اصلاحات کے محرک قیوم راجہ نے آزاد کشمیر حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ہائی کورٹ کے نئے ججز کی براہ راست تعیناتی پر جھگڑا جاری رکھنے کے بجائے جو ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز صاحبان پروموشن کے اہل ہیں انہیں پہلے ترقی دی جائے اور پھر خالی آسامیوں کے لیے مزید نئے ججز تعینات کیے جائیں.

انہوں نے کہا کسی بھی ادارے کی ترقی و مضبوطی کے لیے تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں انکی معلومات کے مطابق ترقی کے قابل ججز صاحبان موجود ہیں لیکن پاکستان اور آزاد کشمیر حکومتوں کے درمیان اختیارات کی جنگ اور سیاستدانوں کے من پسند فیصلوں سے ادارے کمزور ہو رہے ہیں.

انکا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں 9 خالی آسامیاں بتائی جاتی ہیں جن پر تین سال سے جھگڑا جاری یے عوام اس بحران سے سخت پریشان ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر عدالتی بحران حل کرے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*