وزیر جنگلات سبطین خان کی میڈیا نمائندگان سے ملاقات ، کارکردگی پر بریفنگ

لاہور (رانا علی زوہیب) وزیر جنگلات سبطین خان نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شجرکاری مہمات کی میڈیا کوریج میں تعاون پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ جنگلات کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی دوستوں کی موجودگی اور تعاون ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے۔


سبطین خان نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین پاکستان و پنجاب ویثرن کو پروموٹ اور مکمل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تاہم میڈیا نمائندوں کی راہنمائی اور تعاون اس ویژن کو تقویت دینے کا باعث بن رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات کی تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ بھی دی اور صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے جبکہ میڈیا نمائندگان میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

سبطین خان نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ شجرکاری کی سرگرمیوں اور محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو ذرائع ابلاغ میں مثبت انداز میں ہائی لائٹ کرنے کیلئے میڈیا اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*