ایس ایچ او بھکھی کی کاروائی ، 3عورتوں سمیت 4 منشیات فروش گرفتار

فیروزوٹواں(ویب ڈیسک) ایس ایچ او بھکھی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 3عورتوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی.

تفصیلات کے مطابق بھکھی پولیس کے ایس ایچ او رانا اعظم خان نے تعینات ہوتے ہی منشیات فروشوں کا علاقے میں جینا محال کر رکھا تھا. گزشتہ 2ماہ کے دوران 9c کے متعدد مقدمات درج کر کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا.

آج پولیس کو خبر خاص کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ فیملی کے روپ میں رکشے میں سوار 3 خواتین سمیت ایک مرد منشیات کی بھاری مقدار لے کر بھکھی سے شیخوپورہ کی جانب جا رہے ہیں، بھکھی پولیس نے اعلی افسران کے نوٹس میں لاتے ہوئے چوکی جیون پورہ، تھانہ بھکھی کی نفری تیار کر کے سوزوکی شو روم کے سامنے فورا ناکہ بندی کر لی.

جونہی مطلوبہ رکشہ نظر آیا پولیس نے رکشے میں تمام سواریوں کو اترنے کا حکم دیا، تو رکشے سے پلاسٹک کے تھیلوں اور خواتين کے جسم سے لپٹے چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا وزن کیا گیا تو 16کلو گرام چرس، 6 کلوگرام افیون برآمد ہوئی ۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، واضع رہے کہ یہ فیملی کچھ عرصہ قبل ہی مانانوالہ سے شفٹ ہئو کر بھکھی گاؤں میں رہایش پزیر ہوئی تھی.

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*