نارووال: معذور افراد میں 3 لاکھ روپے مالیت کی سلائی مشینیں اورویل چیئرز تقسیم

نارووال : محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب اور رورل ایڈکے زیراہتمام آواز دو پروگرام کے تحت سپورٹس جمنیزیم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں مستحق خواتین اور معذور افراد میں 3۔لاکھ روپے مالیت کی سلائی مشینیں اورویل چیئرز تقسیم کی گئیں‌.

تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاورعباس بخاری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی. صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرسید یاورعباس بخآری ضلعی چیئرمین امجد خاں کاکڑاورچیئرمین شکایت سیل منیرحسین چاہل کے ہمراہ مستحق خواتین اور معذورافراد میں سلائی مشینز اوروھیل چیئرز تقسیم کیں

۔ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال امجد خاں کاکڑ اور سی ای او رورل ایڈ پاکستان مرزا مقیم بیگ کی طرف سےصوبائی وزیر بیت المال کو ضلع بھرمیں مستحق افراد میں مالی امدادکی تقسیم و دیگر اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی. تقریب میں ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال حاجی امجدخاں کاکڑ،چیئرمین شکایت سیل منیرحسین چاہل،ملک طارق اعوان،سی ای او رورل ایڈ پاکستان مرزا مقیم بیگ اے سی ہیڈکوارٹر محمد اکرم ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ ڈوثرن کوثربلال حسین,مزمل یارڈی ڈی سوشل ویلفیئررانا زاہداقبال ودیگر اس موقع پر موجودتھے.

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاورعباس بخاری نے کہا کہ معذورافراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں کسی بھی طورپر نظراندازنہیں کیا جاسکتا، حکومتی سطح پرایسے افرادکی مالی امداد دیگرمشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے. انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ منسلک ادارے مستحق مردوخواتین کی امداد کیلئے پوری طرح متحرک ہیں اوروہ اپنافعال کردارادا کر رہے ہیں. اس حوالے سے رورل ایڈکی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور نارووال کی تاریخ میں اس سماجی تنظیم نے اپنا مقام پیدا کیا ہے اور انہوں نے ہرپلیٹ فارم پرحکومت کے دست وبازو بن کر معاشرے کے پسے ہوئے افرادکی ترقی وخوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور حکومت ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

تقریب کے اختتام پرصوبائی وزیر بیت المال سید یاورعباس بخاری نے نارووال یونیورسٹی کا دورہ کیا اوروائس چانسلر ڈاکٹرطارق محمود کے ہمراہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کلین گرین شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا بھی لگایا اور جامعہ نارووال کی شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے مسائل حل کی یقین دہانی بھی کرائی.

بعدازاں انہوں نے رورل ایڈ،آواز دو پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب میں سماجی تنظیموں کی طرف سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف اوردیگر سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندگان میں شیلڈزتقسیم کیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*