عمران خان کی حرکتوں سے مشرف کے آخری ایام یاد آگئے : مریم نواز

پنڈورا پیپرز اور دیگر اسکینڈلز پر کہاں ہیں جے آئی ٹیز؟ مریم نواز

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوال اٹھایا ہے کہ جس انسپیکشن کمیشن کو عمران خان چلا رہے ہیں وہ ان کی اے ٹی ایمز کے خلاف کارروائی کیسے کرے گی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنڈورا پیپرز اور دیگر اسکینڈلز پر کہاں ہیں جے آئی ٹیز؟

وزیراعظم کی جانب سے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے متعلق تحقیقاتی سیل کے اعلان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا جس انسپیکشن کمیشن کو عمران خان چلا رہے ہیں وہ ان کی اے ٹی ایمز کے خلاف کارروائی کیسے کرے گی؟

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا چیئرمین نیب کو توسیع دینا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، امید ہے چیئرمین نیب کی توسیع عدالت سے مسترد ہو جائے گی۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم کو ملنے والے تحائف پر بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کون سے تحفے لے کر اپنی جیب میں ڈالے ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف دائر متفرق درخواست پر شہباز شریف کے ساتھ ہونے سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا آپ مجھ سے میری بات کریں، جماعت کو بیچ میں نہ لائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز کی متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور ہونے کے بعد عدالت نے درخواست 13 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*