پاک بھارت میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کی تمام ٹکٹیں محض چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں جس کے بعد کئی شائقین کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن انتظارکے سیکشن میں ڈال دیا گیا۔

اتوار کی رات پاک بھارت میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت کےلیے پیش کی گئی تھیں جو پیر کی صبح تک فروخت ہوچکیں۔

سوشل میڈیا پر کئی کرکٹ مداحوں نے ٹکٹوں کے نہ ملنے کی شکایت کی اور ٹکٹوں کی تعداد میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*