طالبان کا داعش کیخلاف آپریشن تیز، کابل سے 11 ارکان گرفتار

کابل (وسیم خان) طالبان نے عالمی شدت پسند تنظیم داعش خراساں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدگاہ مسجد کے دروازے پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
زرائع کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب مسجد میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جارہی تھی۔

اس دھماکے کے بعد طالبان نے کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 17 میں داعش کے ٹھکانے پر کارروائی کی تھی جس میں 3 جنگجو مارے گئے تھے۔

افغان سکیورٹی حکام کے مطابق طالبان کی اسپیشل فورسز نے کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) 5 میں صبح ایک ملٹری آپریشن کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*