ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افسر ہیں : قیوم راجہ

کھوئی رٹہ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ازاد کشمیر کے سفارتی شعبہ کے سربراہ اور صدر یہومن رائٹس کمیشن قیوم راجہ نے شہریوں کے مسائل اور حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اداروں کے اندر انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افسران موجود ہوں تو شہری خود اپنے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے.

ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی امجد علی مغل کے دفتر میں انہیں ایک دو بار جانے کا موقع ملا تو دیکھا کہ درخواستیں دفتر میں جمع کرنے کے بجائے انہوں نے اسی وقت متعلقہ کلرک کو بلا کر سائلین کا کام کرنے کا حکم دیا یہ سائلین کوئی سفارشی نہیں بلکہ عام تھے اسی طرح کاانداز سابق ڈپٹی کمشنر راجہ ارشاد صاحب کا ہوا کرتا تھا جو دوسال قبل بطور بورڈ آف ریوینیو افسر ریٹائر ہوئے مگر بد قسمتی سے جب سیٹ سے ایک اچھا افسر چلا جاتاہے تو صورت حال بدل جاتی ہے لیکن اگر عوام باشعور ہوں تو اپنا حق جلد یا بدیر لے ہی لیتے ہیں مگر احتسابی عمل کا مضبوط ہونا ضروری ہے اچھا افسر وہی ہے جو اپنا منصب عوام کی بہتری کے لیے استعمال کرے.

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*