حجرہ شاہ مقیم : لاہور سے گھر آنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا. خاتون کو زمیندار کے ڈیرہ پر لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے.
تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے بستی نور الہی میں لاہور سے گھر واپس آنے والی اٹھارہ سالہ لڑکی انم کو رکشہ ڈرائیور ذیشان عرف شانی اور اس کے ساتھیوں نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا.
ملزمان نے لڑکی کو مقامی زمیندار کے ڈیرہ پر لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے. زیادتی کے بعد حجرہ چوک پر چھوڑ گئے.
متاثرہ لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور ڈیفنس میں کام کرتی ھوں. گھر واپس آ رہی تھی، بستی نور الہی اترنا تھا بس نے مجھے قلعہ سوندھا سنگھ اتار دیا. رکشے والے کو کہا میرے گھر تک چھوڑ آئے رکشہ والا مجھے ایک ڈیرہ پر لے گیا جہاں پر میرے ساتھ رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد نے باری باری زبردستی زیادتی کر ڈالی. زیادتی کے بعد مجھے حجرہ چوک اتار گئے.
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا متاثرہ لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ھے.