میلسی : 2 سالہ بچی سے 35 سالہ شخص کی جنسی زیادتی

میلسی : معصوم بچوں سے جنسی زیادتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، میلسی کے نواحی علاقہ گڑھا موڑمیں ایک اور حوا کی ننھی کلی جنسی زیادتی کا شکار ، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی موقع پر پہنچ گئے بچی کو میڈیکل کے لئے آر ایچ سی گڑھاموڑ منتقل کر دیا گیا ۔

میلسی کے نواحی علاقہ گڑھا موڑ میں حوا کی 2 سالہ ننھی کلی کو 35 سالہ درندہ صفت انسان جاوید نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

واقعہ تھانہ مترو کی حدود چک نمبر 131 میں پیش آیا، ورثاءکے مطابق وہ گھر میں موجود نہیں تھے جب گھر واپس آئے تو جاوید نامی شخص ان کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا تھا ، بچی کے والدین کو آتا دیکھ کر ملزم جاوید موقع سے فرار ہوگیا ۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ مترو پولیس اور ڈی پی او وہاڑی موقع پر پہنچ گئے بچی کو میڈیکل کے لئے R.H.C گڑھا موڑ منتقل کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی کا کہنا تھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*