قیوم راجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارتی وزارت خارجہ کے رد عمل کو مسترد کردیا

کھوئی رٹہ (رانا علی زوہیب) صدر ہیومن رائٹس کمیشن آزاد کشمیر اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ازاد کشمیر کے سفارتی شعبہ کے سربراہ قیوم راجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر کے نام خط میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں ہر بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے رد عمل کو مسترد کیا ہے.

انہوں نے کہا ہے بھارت کا رویہ انتہائی متکبرانہ ہے اور عالمی برادری کو اسکی وجوہات پر غور کرنا چاہیے. قیوم راجہ نے بھارت کے اس دعویٰ کو بھی مسترد کیا ہے کہ بھارت ایک مثالی سیکولر جمہوریت ہے انہوں نے کہا کہ بھارت میں خاص کر مودی کے آنے کے بعد اقلیتیں ہر وقت خوف و ہراس میں مبتلا رہتی ہیں. اقلیتوں پر سر عام تشدد کرنے والے انتہا پسندوں کو ریاستی ہشت پناہی حاصل ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر تو ایک جیل خانہ بنا دیا گیا ہے.

قیوم راجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کے رویے کو مہزب دنیا کے اصولوں کے ہم آہنگ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*