بانی طالبان ملا عمر کی ایک اور تصویر منظر عام پر آگئی

کابل : طالبان کے بانی امیر ملا عمر کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر افغان نشریاتی ادارے نے ملا عمر کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں ملا عمر کو سر پر سیاہ امامہ پہنے اور سرمئی رنگ کے لباس میں چند طالبان کے گرد کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹ کے ساتھ درج کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر نظر تصویر طالبان کے بانی ملا محمد عمر کی پہلی تصویر ہے جس میں انھیں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے قبل ان کی کوئی ایسی تصویر دستیاب نہیں تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ملاعمر کی قبر پر حاضری کے لیے جانے کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*