کراچی: معروف کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہناہےکہ والد کی امریکا روانگی کے لیے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔
جونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جواد عمر کا کہنا تھا کہ عمرشریف کے ساتھ اہلیہ زرین غزل اور وہ خود امریکا جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا روانگی کے لیے ویزے کب موصول ہوں گےاس حوالے سے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔
دوسری جانب جیونیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بیرون ملک جانےکی دستاویزات مکمل ہونے کے 48 گھنٹوں میں ائیر ایمبولینس کراچی پہنچ جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کے لیے حکومت سندھ نے فنڈ جاری کردیے ہیں، ان کے اہل خانہ کو ویزےکا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا، عمر شریف ہمارے لیجنڈ ہیں ان کے علاج کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔