کراچی : عالمی مارکیٹ میں ہفتے کو 13 ڈالر کے اضافے سے سونے کی قیمت 1828 ڈالر فی اونس ہو گئی. اس کے نتیجے میں ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کو ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں 1300 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہو گئی، جب کہ 1115 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 280 روپے ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران سونا 11 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا۔ اسی مدت کے دوران سونے کی ایک تولہ قیمت میں 1300 اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے اضافہ ہوا۔