افغانستان میں پاکستان کے اقدامات کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں‌ ، بھارت

افغانستان میں پاکستان کے اقدامات کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں‌ ، بھارت

نئی دہلی : بھارت کے خارجہ سیکرٹری ہرش وردھن شرینگلا نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورت حال ابھی مستحکم نہیں اس لیے بھارت بھی امریکا کی طرح انتظار کرنے اور دیکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے.

اس پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ بھارت اپنی سطح پر کچھ نہیں کر رہا،افغانستان میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارتی خارجہ سیکرٹری نے واشنگٹن کا تین روز دورہ کرنے کے بعد نئی دہلی واپسی پر یہ بات بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہی، بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ بھارت کے بڑے محدود پیمانے پر رابطے ہیں اور طالبان کے ساتھ اب تک کی بات چیت سے لگتا ہے کہ وہ بھارتی خدشات اور تشویش کے جواب میں معقول رویہ اپنائیں گے ۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*