جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی ملاقات

لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دلایا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سمیت مقبوضہ علاقے اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاک فوج کے سربراہ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے تاریخی اور بے لوث جدوجہد پر سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی اور کشمیر کی خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد جموں وکشمیر کی سکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*