1965 کی جنگ کا ہیرو جوان نائیک عبدالعزیز شہید کون تھا ؟ : عابد محمود بیگ

تحریر : عابد محمود بیگ نارووال

1965 کی جنگ میں بھارتی فوج کا پاکستان پر قبضہ کا خواب پاکستان آرمی کے صرف ایک بہادر جوان نے چکنا چور کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1965 کی جنگ میں پاکستان پر قبضہ کرنے کا انڈین آرمی کے خواب کو چکنا چور کرنے والے پاکستان آرمی کے بہادر جوان جس نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنے جسم کے ساتھ بم باندھ دریائے راوی کا پل تباہ کیا تھا ۔ آج پاکستانی قوم آرمی کے بہادر جوان کو شہادت پر سلام پیش کرتے ہیں ۔ 1937 میں فیصل آباد میں پیدا ہونے والے عبدالعزیز نے 23 فروری 1955 میں 18 سال کی عمر میں پاکستان آرمی میں ملازمت اختیار کی ۔

محنتی فرض شناس اور بہادر ہونے کی وجہ سے عبدالعزیز کو پاکستان آرمی نے 7 انجینئرنگ بٹالین میں شامل کر لیا ۔ 30 پنجاب رجمنٹ کا جوان نائک عبدالعزیز 1965 میں سیالکوٹ سیکٹر پر اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا ۔ انڈین آرمی نے 6 ستمبر 1965 کو رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کر دیا تھا ۔ نائک عبدالعزیز اپنی بٹالین کے ساتھ دشمن کا مقابلہ اور پاکستان کا دفاع کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ نارووال میں جسڑ کے مقام پر پاکستان انڈیا باڈر پر پہنچ گیا ۔ انڈین آرمی نے جسڑ کے مقام پر دریائے راوی پر پل کراس کر کے پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔ جسڑ کے مقام پر پاکستان آرمی کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے انڈیا آرمی کی بڑی تعداد دریائے راوی کے پل سے گزر کر پاکستان میں داخل ہونا چاہتی تھی ۔

پاکستان آرمی کا بہادر جوان نائک عبدالعزیز نے اپنے سینے پر بم باندھ کر دریائے راوی کے پل سے گزرنے والے ٹینک کے سامنے لیٹ گیا ۔ نائک عبدالعزیز نے دشمن کے ٹینک کو نشانہ بناتے ہوئے ہوا میں اڑا دیا اور دریائے راوی کا پل بھی تباہ کر دیا ۔ دریائے راوی کا پل ٹوٹنے سے انڈیا کی فوج پاکستان میں داخل نہ ہو سکی ۔ انڈین فوج کا پاکستان میں داخل ہونے اور قبضہ کا خواب پاکستان آرمی کے بہادر جوان نائک عبدالعزیز نے چکنا چور کر دیا ۔ نائک عبدالعزیز کی شہادت کے وقت بہنے والے خون کے نشانات آج بھی دریائے راوی کے پل کے پلر پر موجود ہیں ۔ نائک عبدالعزیز نے 10 سال چھ ماہ پاکستان آرمی اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

شہادت کے بعد نائک عبدالعزیز کی جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کے کنارے پر ہی تدفین کر دی گئی تھی ۔ پاکستان آرمی کی 30 پنجاب رجمنٹ نے 56 سال بعد مارچ 2021 میں شہید نائک عبدالعزیز کا باقاعدہ مزار دریائے راوی کے کنارے جسڑ کے مقام پر تعمیر کر دیا ہے ۔ جسڑ کے تاریخی مقام کو دیکھنے کیلئے آنے والے پاکستان کے شہری شہید نائک عبدالعزیز کے مزار پر فخر کے ساتھ فاتحہ خوانی کرتے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں ۔ پاکستانی قوم کو آرمی کے بہادر شہید نائک عبدالعزیز کو ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے پر سلام کرتے ہیں ۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*