وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنی وزراء کی ٹیم کا انتخاب کرلیا ۔ کس کو کونسی وزرات ملی ؟

مظفر آباد (رانا علی زوہیب) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے آزاد کشمیر ریاست کے لیے اپنی ٹیم کے سولہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ آزاد کشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کابینہ ونگ کے ایڈیشنل سیکرٹری بشارت نہی نے نئے منتخب شدہ وزراء کے پورٹفولیوز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کوفزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ اور سیاحت۔ خواجہ فاروق احمد کو لوکل گورئمنٹ و دیہی ترقی۔ سردار میر اکبر کو زراعت، امور حیوانات ، ڈیری ڈویلپمنٹ ، آبپاشی و سمال ڈیمز۔ چوہدری علی شان کو خوراک۔ چوہدری محمد رشید کو منصوبہ بندی و ترقیات اور ماحولیات ۔عبدالماجد خان کو خزانہ و باہمی امداد اور ان لینڈ ریونیو۔سردار محمد حسین خان کو بہبود آبادی۔

چوہدری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل ۔دیوان علی خان چغتائی کو ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن اور ٹیوٹا(TEVTA) ۔ محترمہ شاہدہ صغیر کو سماجی بہبود و ترقی نسواں۔اظہر صادق کو مواصلات و تعمیرات عامہ۔ظفر اقبال ملک کو ہائرایجوکیشن۔چوہدری محمد اخلاق کو ریونیو ، اسٹیمپس ، بحالیات و کسٹوڈین ۔نثار انصر کو صحت عامہ۔سردار فہیم اختر کو قانون ، انصاف ، پارلیمانی امور و انسانی حقوق ، اطلاعات اور محمد اکمل سرگالہ کو جنگلات ، وائلڈ لائف و فشریز کا وزیر مقرر کردیا گیا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*