خیرپورسول اسپتال کی لیبارٹری میں غیر تربیت یافتہ عملہ مقرر، غلط ٹیسٹ رپورٹ دینے لگے

خیرپورسول اسپتال کی لیبارٹری میں غیر تربیت یافتہ عملہ مقرر، غلط ٹیسٹ رپورٹ دینے لگے

خیر پور (سجاد حسین شر) خیر پور سول اسپتال کی لیبارٹری کا عملہ غلط رپورٹنگ کرنے لگ گیا. غلط تشخیص پر ڈاکٹر بھی غلط علاج کرنے پر مجبور۔ شکایات کرنے کے باوجود عملے کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی کام کے دوران موبائل فون کا استعمال بھی جاری جس کی وجہ سے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کی نئی عمارت میں قائم لیبارٹری میں انتظامیہ کی جانب سے غیر تربیت یافتہ عملہ مقرر ہے جس کو متعلقہ کام اور ٹیسٹ کرنے کا کسی قسم کا تجربہ نہیں ہے اور وہ نان ٹیکنکل ہونے کے ساتھ بد اخلاق بھی ہے. کام پر توجہ دینے کے بجائے موبائل فون پر خوش گپیاں کرنے میں مصروف رہتا ہے. مریضوں اور خاص طور پر چھوٹے معصوم بچوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ غلط دینا معمول بن چکا ہے۔

اس سلسلے میں معصوم بچی ریشم کے والد اور انسانی حقوق کی تنظیم کے راہنما محمد ہاشم تھیبو نے بتایا کہ انکو عملے نے غلط رپورٹ دی ڈاکٹر کے مشورے پر جب نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تو نتائج اس کے برعکس تھے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا سول اسپتال مریضوں کے لیے بے فائدہ ہو کر رہ گیا ہے اور بلکہ یہ کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ اسپتال زبعیح خانے میں تبدیل ہو گیا ہے۔یہاں ڈاکٹر اور عملہ دونوں ہاتھوں سے مریضوں کو لوٹنے اور ان کی کھال اتارنے میں مصروف ہیں مریض سامنے تڑپتا رہتا ہے ڈاکٹرز اور عملہ موبائل پر باتیں کرنے یا یونین سازی اور گپ شپ کر کے گھر چلے جاتے ہیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*