ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ جس پر ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کامران عامر خان کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے 7 سالہ طیب اور 23 سالہ عثمان اعجاز کو تلاش کے بعدورثاء کے سپردکر دیا ۔

تھانہ مصری شاہ پولیس نے 2 گمشدہ مغویان کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا

لاہور(بابر شاہ) انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ کا بہترین کارنامہ ، 2 گمشدہ مغویان کو تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ سید اسرار حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے 7سال بچے طیب اور عثمان اعجاز کو تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کر دیا ہے۔ گمشدہ بچوں کے ورثاء نے تھانہ مصری شاہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروارکھاتھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن پولیس سٹی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر مقدمات کافوری اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے گمشدہ بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پویس ٹیمز کی محنت کو سراہا۔
یاد رہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ جس پر ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کامران عامر خان کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے 7 سالہ طیب اور 23 سالہ عثمان اعجاز کو تلاش کے بعدورثاء کے سپردکر دیا ۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*