مینار پاکستان حادثہ : ایس ایس پی ، ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

لاہور (رانا علی زوہیب) چودہ اگست کو مینار پاکستان گریٹر اقبال پارک میں عائشہ نامی لڑکی سے 400 لوگوں نے بدتمیزی کی.

پولیس کی نااہلی پر آئی جی پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سید ندیم عباس اور ایس پی سٹی آپریشنز حسن جہانگیر کو انکے عہدوں سے ہٹاکر سی پی او آفس تبادلہ کردیا گیا جبکہ ڈی ایس پی بادامی باغ عثمان حیدر اور ایس ایچ او لاری اڈہ محمد جمیل کو معطل کرکے پولیس لائن بھیج دیا .

یاد رہے 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم نامی ٹک ٹاک سٹار کے ساتھ 400 لوگوں نے بدتمیزی کی اور اسکے کپڑے پھاڑ دیے تھے.

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*