کابل سے نکلنے کے لیے طیارے میں لٹکے 3 افراد ٹیک آف کے بعد زمین پر گر گئے

کابل : خوف اور مایوسی میں مبتلا افغان شہریوں کی کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے پر لٹکنے کی کوشش میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے میں داخلے کے بعد امریکی اور غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ ایسے میں کئی افغان شہری بھی کابل چھوڑنے کیلئے ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور کئی طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 3 افغان شہری امریکی طیارے پر لٹک گئے اور جیسے ہی طیارے نے فضا میں اڑان بھری اور پہیے بند کیے تو اندر موجود 3 شہری نیچے گرگئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں شہری فضا سے نیچے گرکر ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب طیارے سے شہریوں کے گرنے کے مناظر بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے اور یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*