کابل : افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کہا ہے طالبان کو جس طرح کامیابی ملی اس کا گمان بھی نہ تھا۔
افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملا عبدالغنی برادر کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، افغان عوام کی زندگی کی بہتری کے لیےہر ممکن حدتک کام کریں گے۔
په افغانستان کې د فتوحاتو په اړه د سیاسي مرستیال محترم ملا برادر اخوند مبارکي پيغام pic.twitter.com/jKBR5bqE0v
— Dr.M.Naeem (@IeaOffice) August 15, 2021
انہوں نے کہا کہ طالبان کو اب افغان قوم کی خدمت کرنی ہے، تحفظ فراہم کرنا ہے اور یقینی بنانا ہے، افغانوں کی زندگی اور مستقبل بہتر بنایا جاسکے۔
ملاعبدالغنی برادر نے افغان قوم بالخصوص کابل کےعوام، مجاہدین کو فتح کی مبارکباد پیش کی اور کہا اللہ تعالیٰ کی مدد سے یہ فتح ملی، ایسا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔