لاہور ( پ ر) کالم نگاروں کی فلاح کے لیے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کا اہم اقدام ۔ پی ایف یو سی اور کلرڈاپلر الٹراسائونڈ اینڈ فزیوتھراپی سنٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ مفاہمتی یادداشت پر صدر ماجد ملک اور سی ای سی کلرڈاپلر الٹراسائونڈ اینڈ فزیوتھراپی سنٹر ڈاکٹر آصف محمود ہاشمی نے دستخط کیے۔
مفاہمتی یادداشت کی تقریب ڈاکٹر رابعہ طارق کلرڈاپلر الٹراسائونڈ اینڈ فزیوتھراپی سنٹر ماڈل ٹائون لاہور میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں صدر پی ایف یو سی عبدالماجد ملک ، سینئر نائب صدر رانا علی زوہیب ، صدر پی ایف یو سی سنٹرل پنجاب حسام درانی ، سیکرٹری انفارمیشن سنٹرل پنجاب ملک عبدالجبار ، سابق سیکرٹری جنرل نورالہدی ، سوشل میڈیا سیکرٹری مجیب الرحمن اور خاتون ممبر عظمی اجمل صاحبہ نے شرکت دی۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق کلرڈاپلر الٹراسائونڈ اینڈ فزیوتھراپی سنٹر پی ایف یو سی ممبران اور انکے اہل خانہ کو سپیشل ڈسکائونٹ پر سروسز مہیا کریں گے۔ اس موقع پر پی ایف یو سی ٹیم کو سنٹر کا وزٹ کرایا گیا۔ وزٹ کے دوران سیئر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر رابعہ طارق اور سینئر فزیوتھراپسٹ نے ٹیم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر عبدالماجد ملک کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے کالم لگار بھائیوں کے کام آسکیں ۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے آج بھی ایم او یو سائن کیا ہے اور اسکے لیے ہم ڈاکٹر رابعہ طارق کلرڈاپلر الٹراسائونڈ اینڈ فزیوتھراپی سنٹر کے شکرگزار ہیں۔
اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر آصف محمود ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ایف یو سی کی ٹیم کا وزٹ ہمارے لیے باعث فخر ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم پی ایف یو سی ممبران اور انکے اہلخانہ کے لیے سپیشل ڈسکائونٹ آفرز دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیمیل ریڈیالوجسٹ کی کمی ہے ، بہت سے مریض میل ریڈیالوجسٹ سے الٹراسائونڈ کرواتے ہوئے ہچکچکاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے یہ اپنی طرز کا اہم سیٹ اپ ہے جہاں فیمیل ریڈیالوجسٹ ہر وقت دستیاب ہے۔