سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہوگئی

کراچی : سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے

ملک میں سونے کی وی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92250 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*