الحمراء ۔۔۔ پنجاب کی دھرتی کی پہچان! صبح صادق

تحریر : صبح صادق

الحمراء پنجاب کی دھرتی کی پہچان بن چکا ہے،علم و ادب کے شعبے میں اس ادارہ کو خاص مقام حاصل ہے،الحمراء نے پاکستان‘خصوصا پنجاب کی تما م ثقافتی رنگوں کو یکجا کر کے دُنیا کے سامنے پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے جس سے پائیدار ثقافتی استحکام کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہے،تہذیب و تمدن کے میدان میں نمائندہ ادارہ ہونے کے ناطے عالمی سطح پر بھی الحمراء‘پاکستان کے ترقی پسند تشخص کو عام کرنے کا موجب بنا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بُزدار کی زبان و ادب و تہذیب و ثقافت میں خصوصی دلچسپی ہی کی بدولت”الحمراء“ معاشرتی بقاء و استحکام کی پُرامن سوچ کو پروان چڑھاپایا ہے۔ان تمام کایبابیوں میں الحمراء آرٹس کونسل‘ کو پنجاب حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل رہی ہے۔

برس ہا برس سے الحمراء آرٹس کونسل اپنی روایات کو تازگی بخش رہا ہے،اپنے تمدن کا زبردست حامی ہے۔اس کے درو دیوار سے کروڑ نفوس کی وابستگی اس کے شاہکار ہونے کی زندہ مثال ہے۔ادبی سرگرمیاں ہوں یا ثقافتی تقریبات‘عوام ان میں شامل ہونے اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں۔ہر سال 50کے لگ بھگ نمائشیں منعقد کی جاتی ہیں۔ہزاروں نوجوان آرٹسٹ قومی دھارے میں شامل ہوکر اپنے ملک وقوم کی شان بڑھاتے ہیں۔ڈرامہ فیسٹیول،موسیقی کے مقابلے،آرٹ کی ورکشاپ،سالانہ نمائشیں میں شرکت کیلئے عوام بے تاب رہتے ہیں۔الحمراء آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کی ثقافت کو زندہ دلان لاہو رکے سامنے پیش کر کے اپنا فرض نبھا رہا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بُزدار ہر موقع سرپرستی کو خوش دلی سے قبول کرتے ہیں،ملک کے تمام صوبوں کی ثقافتوں کے تہوار پر بھی ”پنجاب“ اپنے بڑے بھائی ہونے کا پیغام عام کرتا ہے۔ گزشتہ سات دہائیوں سے الحمراء آرٹس کونسل محبت کی زباں‘اخلاص و رواداری کے فروغ کا بیاں بنا ہوا ہے۔عوامی رنگوں کو عوامی اندازمیں پیش کرنے میں یہ ادارہ اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا،الحمراء نوجوان نسل کو محبتوں کے رشتے ناطے،رت‘رواج،سے جوڑ رہاہے۔پنجاب کا ہر علاقہ ثقافتی حسن میں اپنی نظیر آپ ہے،اس حسن کا اظہار الحمراء کے پلیٹ فارم پر سال بھر جاری رہتا ہے۔
الحمراء کے دوباقاعدہ آن لائن سلسلے”کچھ یادیں،کچھ باتیں“اور ”روشن ستارے“جہاں فنون لطیفہ کے شعبے میں اعلی خدمات دینے والوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہاں نوجوان نسل کو اس شعبے کے چیلنجز سے آگاہ کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان آرٹسٹ فن سیکھ کر عملی زندگی میں اپنا نام پیدا کر چکے ہیں۔ یہ ادارہ اداکاری،موسیقی،مصوری،ڈرا مہ و فنون لطیفہ کے12شعبوں میں اپنی سروسز فراہم کر رہا ہے۔نہایت تجربہ کار اساتذہ اپنا فن نوجوان نسل تک منتقل کر رہے ہیں،دوران کوویڈ 300لیکچر آن لائن ریکارڈ کئے گئے جس سے دُنیا بھر کے آرٹسٹ مستفید ہو رہے ہیں۔ آرٹسٹ کو مقام دینا زندہ قوموں کا شیوہ ہے۔الحمراء نے اپنے آرٹسٹ کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ خیال رکھا ہے،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں الحمراء،محکمہ اطلاعات و ثقافت کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنے آرٹسٹوں کی عزت و وقار میں اضافہ کا باعث ہے۔

الحمراء آرٹس کونسل کی بچوں کے ادب میں بھی نمایاں خدمات ہے،بچوں کے لئے آرٹ کی تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ انعقاد کر کے انکی صلاحیتوں کو نکھارا جا رہا ہے۔بچوں کے لئے پتلی تماشہ وڈرامے الحمراء کا باقاعدہ فیچر ہیں۔ الحمرا ء آرٹ میوزیم‘پاکستان میں اپنی نوعیت کامنفرد مقام ہے جہاں عالمی شہرہ آفاق 118آرٹسٹوں کے 300فن پارے آویزاں کئے ہوئے ہیں،ہر فن پارہ خاص پس منظر و کہانی بیان کرتا ہے۔ الحمراء ادبی بیٹھک سال بھر ادیبوں وشاعروں کا مسکن بنی رہتی ہے،ہر روزمشاعرے،ادبی تقریبات، کتابوں کی رونمائی اس پلیٹ فارم کا خاصہ ہے۔

آرٹ،مصوری،ڈرامہ و موسیقی میں ہر سال بے شمارپروگرامز ترتیب دیئے جاتے ہیں،عوام ان پروگرامز میں شامل ہوکر بھر پور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ہر قومی تہوار کو شان وشان طریقہ سے منایا جاتا ہے۔ ہال ہی میں الحمراء آرٹس کونسل نے پاک چین دوستی کے 70برس مکمل ہونے پر یادگار نمائش کا انعقاد کیا جسے بھرپور سراہا گیا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*