لاہور : وزیراعلی عثمان بزدار اسد کھوکھر کے صوبائی وزارت کا حلف اٹھانے کی تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہائوس تشریف لائے . تقریب میں وزیرقانون راجہ بشارت سمیت صوبائی وزراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اسد کھوکھر سے حلف لیا.
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صوبائی وزیر اسد کھوکھر اپنے فرائض محنت اور پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسد کھوکھراپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے۔