سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم باشو گرفتار

میلسی:  سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم باشو عرف بشوکوتھانہ لڈن کی پولیس نےگرفتار کر لیا ہے ۔

ایس ایچ او لڈن منصور خان اور ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم باشو عرف بشو کو گرفتار کرکے اسلحہ ناجائز بھی برآمد کرلیا ہے ۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت کے مطابق ضلع وہاڑی میں اسلحہ کی نمائش کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں بلا تفریق کاروائیاں بھی جاری ہے ۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*