ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر محرم الحرام کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا

ننکانہ صاحب (سپیشل رپورٹر) ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر محرم الحرام کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ماہ محرم میں 276 مجالس اور 149 جلوس منعقد ہونگے۔ سیکیورٹی کے لیے 879 پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ مجالس اور جلوسوں پر 749 ٹرینڈ ولنٹیئرز بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ PC فاروق آباد سے آنے والی نفری بھی سیکیورٹی پر مامور کی جائے گی۔

ڈی پی او آفس میں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم تین شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دے گا۔ DSP ٹریفک مجالس اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں رکھنے کے ذمہ دار ہونگے ۔ CCTV کیمروں اور کنٹرول روم سے مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او بلال افتخار تمام ڈیوٹیز کی بطور نگران اعلی سپر ویژن کریں گے۔ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاریں اور پائیپنگ کی جائے گی۔ جلوسوں کی طرف آنے والی تمام لنک گلیاں 200 فٹ پیچھے سے خاردار تاریں، بیرئیرز، اور کناتوں سے بند کیے جائیں گے۔ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی میں روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹرز اور تھری لیئرز چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ولنٹیئرز کسی شخص کو مجلس یا جلوس میں بنا چیکنگ داخل نہیں ہونے دیں گے ۔حکومتی کورونا SOPs پر عملدرآمد لازم ملزوم ہو گا.

مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی اور انتظامات خود چیک کروں گا ۔ ڈیوٹی میں کسی قسم کی سستی اور لا پرواہی برداشت نہیں کروں گا۔ دوران ڈیوٹی ضلعی انتظامیہ، منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے تمام ممکنہ تعاون یقینی بنائیں ۔ محرم الحرام کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانا اہم ذمہ داری ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہر ممکنہ قربانی کو تیار ہیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*