لاہور(محمد توقیر ناصر) ڈپٹی کمشنر قصور کے آشیر باد سے آنے والے سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر اظہر عباس نقوی پر مبینہ طور پر جنسی ہراسگی جیسے سنگین الزامات کی بھرمار کردی گئی .
عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ڈاکٹر اظہر عباس نقوی نے ضلع میں ہنگامی دورے شروع کر دئیے جنکا مقصد ماسوائے اپنے رعب دیکھانے اور کچھ نہیں تھا۔
اپنے ان دوروں کے دوران ڈاکٹر اظہر عباس نقوی نے خاتون ڈاکٹر کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے رد عمل میں ضلع قصور کے پیرامیڈیکل سٹاف نے قصور میں سڑک بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا۔
خواتین کا کہنا تھا کہ سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر اظہر عباس نقوی انسانیت کے تقاضوں پر پورا نہیں اتر سکتا وہ ضلع کے لوگوں کی جان کا کیا تحفظ کرے گا۔اتنے سنگین حالات میں بھی ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
راز ٹی وی اردو