بدنام زمانہ شاڑا پٹھان گینگ اور شاہدرہ پولیس

بدنام زمانہ شاڑا پٹھان ڈکیت گینگ اور شاہدرہ پولیس

تحریر : محمد توقیر ناصر

 

ایس پی سٹی آپریشنز حسن جہانگیر کی ہدایت پر شاہدرہ پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 افراد پر مشتمل شاڑہ پٹھان ڈکیت گینگ کا صفایا کردیا.
 شاڑا پٹھان گینگ علاقے میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ یہ گینگ کوٹ عبدالمالک اور شاہدرہ سے تعلق رکھنے والے7 افراد پر مشتمل تھا۔اس گینگ کے ہاتھوں کوٹ عبدالمالک سے لے کر شاہدرہ اور سگیاں تک کے عللاقہ مکین بے حد تنگ تھے۔ شاڑا پٹھان گینگ دن دیہاڑے لوگوں سے انکا قیمتی سامان چھین لیتا اور اگر کوئی انکار کرتا تو اسکو بےدردی سے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔اس گینگ کا خوف و ہراس اتنا پھیل چکا تھا کہ لوگ دن کے وقت بھی خود کو اس گینگ کے ہاتھوں محفوظ نہیں سمجھتے تھے۔

اس گینگ کی مجرمانہ وارداتوں کی درخواستیں تھانہ شاہدرہ کو موصول ہوئیں تو ایس پی آپریشنز حسن جہانگیر نے فوری طور پر اس گینگ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا۔ ایس پی حسن جہانگیر نے ڈی ایس پی شاہدرہ آغا ناصر اور ایس ایچ او شاہدرہ ناصر حمید کو اپنے دفتر طلب کیا اور فوری طور پر اس گینگ کو پکڑنے کی ہدایات دیں۔

 

ایس پی حسن جہانگیر کی سربراہی میں ڈی ایس پی شاہدرہ آغا ناصر اور ایس ایچ او شاہدرہ ناصر حمید نے اس گینگ کو پکڑنے کے لئے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی جس میں عالم لنگڑیال انچارج انویسٹی گیشن،حاجی ممتاز اے ایس آئی اور کانسٹیبل مظہر شامل تھے۔

ایس پی آپریشنز حسن جہانگیر کی ہدایات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کی ٹیم نے شاڑا پٹھان گینگ کے گرد گھیرہ تنگ کر دیا اور اس گینگ کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھنا شروع کر دی۔شاڑا گینگ کے خلاف کاروائی اتنی رازداری سے کی جا رہی تھی ان کو اس کی بھنک تک نہیں پڑی اور وہ اپنی مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف رہا۔

کیونکہ ایس پی حسن جہانگیر اس گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایات دیں کہ وہ مخبری کا عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ یہ گینگ کوئی واردات نہ کر لے اور پولیس اسکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لے۔ آخر وہ دن آ گیا جب شاڑا گینگ واردات کرنے سگیاں کے علاقے میں داخل ہوا اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ پولیس اس سے دو قدم آگے ہے اور جہاں وہ کاروائی کرنے جا رہے ہیں وہاں پر پولیس نے پہلے ہی پھندا لگایا ہوا ہے۔

گینگ نے ابھی واردات شروع ہی کی تھی کہ وہاں پہلے سے موجود پولیس نے ریڈ کر دی گینگ نے مزاہمت کرتے ہوئے پولیس پر گولیاں برسانی شروع کر دیں لیکن ڈی ایس پی شاہدرہ آغا ناصر اور ایس ایچ او ناصر حمید سمیت انکی ٹیم نے دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا اور گینگ کے سرغنہ سمیت 3 مجرمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ان تینوں مجرمان کو تھانہ شاہدرہ لایا گیا جہاں انہوں نے حیرت انگیز انکشافات کئے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 67 سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں اور ابھی تک عوام کا لاکھوں روپے کا نقصان کر چکے ہیں۔ گرفتار کئے جانے والے ان افراد کی نشاندہی پر شاہدرہ پولیس نے گینگ کے دوسرے مجرمان کا بھی بہت جلد سراغ لگا لیا اور انکو گرفتار بھی کر لیا ہے .

ایس پی آپریشنز حسن جہانگیر کی سربراہی میں شاہدرہ پولیس کا یہ ایک بہترین کارنامہ تھا۔ جس پر پولیس کی اس پوری ٹیم کو ڈی آئی جی کی جانب سے خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔

راز ٹْی وی کی ٹیم سے علاقہ مکینوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس گینگ کے ختم ہونے کے بعد انہوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور اب ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں بہت حد تک کمی آچکی ہے.

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم ان افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں‌ کہ یہ ایسے ہی اپنے فرائض پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیتے رہیں گے۔

ڈی ایس پی شاہدہ آغا ناصر اور ایس ایچ او شاہدرہ ناصر حمید ایک منجھے ہوئے پولیس آفیسر ہیں اور علاقے کا امن و امان بحال رکھنے کے لیے وہ دن رات لگاتار محنت کررہے ہیں ۔ جرم کو روکنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ روایتی طریقوں کا استعمال بھی یہ افسران بخوبی کرتے ہیں ۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*