بہتر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ارم صبا
بندگی چھوڑ جو خود خدا بن جائے
ایسی چھاوں سے تو دھوپ بہتر ہے
جب گھر شام گزادنا مشکل ہوجائے
پھرعمر بھر سفر میں بھٹکنا بہترہے
پھر سے دھوکا دنیا کا نہ سہا جائے
ذخموں کا رگ جاں میں اترنا بہتر ہے
محبت ہی جب دل کا روگ بن جائے
محبت کی اسیری سے جدائی بہتر ہے
خوشی میں گر عزت نفس پامال ہوجائے
پھر دکھوں کا مفت میں ملنا بہتر ہے
اپنی خوبی گر منافقوں سے سنی جائے
پھرعیبوں کا اپنےچرچہ ہونا بہتر ہے
محل میں اوروں کے جب غلامی کی جائے
پھر جھونپڑی میں اپنی خدا بننا بہتر ہے ُ
ذاتی مفاد کو جب ملکی مفاد لکھا جائے
پھر قلم کو ایسے میں توڑ دینا بہتر ہے
انا کی جنگ میں جب جدائی جیت جائے
پھر وفا کا بھرم دکھنے میں جھکنا بہتر ہے