آزاد کشمیر الیکشن 2021 : کون ہارا ، کون جیتا ، کس نے کتنی سیٹیں حاصل کیں ؟ مکمل تفصیل

آزاد کشمیر( رانا علی زوہیب) آزاد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف سادہ اکثریت حاصل کرنے کے باوجود آزاد کشمیر میں مینارٹی حکومت بنائے گی.

56 فی صد ووٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے جسکی ایک وجہ انتخابی پارٹیوں ہر عوام کا عدم اعتماد، دوسرا آزادی پسند کشمیری جماعتوں کا مشروط الیکشن کے خلاف ریاست بھر احتجاج نے بھی ووٹرز کی بڑی تعداد کو پولنگ سٹیشن سے دور رکھا۔

شرط یہ ہے کہ جو بھی کشمیری الحاق پاکستان کی شق پر دستخط نہیں کرتا وہ الیکشن نہیں لڑ سکتا . اس شق کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا موقف ہے کہ پوری ریاست جموں کشمیر میں ایک ہی وقت میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کے لیے ہندوستان اور پاکستان نے وعدہ کر رکھا ہے جسے ہورا کیے بغیر منقسم ریاست جموں کشمیر میں علاقائی اسمبلیوں کو اپنے اپنے طور پر فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے.

احتجاج کے اثرات کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف حلقہ ڈڈیال کے 93400 میں سے 58400 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے ۔ دوسرے حلقوں میں بھی صورت حال ملتی جلتی رہی ۔ ہی ٹی آئی نے کل 45 میں سے 26 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی، آزادکشمیر کی حکمران جماعت ن لیگ کو عبرتناک شکست کا سامنا، کل6سیٹوں پر کامیابی حاصل کرسکی، پیپلز پارٹی9 سیٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب،مسلم لیگ کو 2جبکہ جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کو ایک سیٹ ملی، مسلم کانفرس کے مسلسل 7بار جیتنے والے ملک محمد نواز بھی شکست کھا گئے،

راجہ نصیر ، نجیب نقی، طارق فاروق،چوہدری عزیز کو بھی شکست کا سامنا، فاروق حیدر ایک سیٹ جبکہ شاہ غلام قادر اپنا حلقہ انتخاب بچانے میں کامیاب، پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین دونوں سیٹوں سے کامیاب، سردار یعقوب اور میاں وحید ایک ایک سیٹ ہار کر ایک ایک جیتنے میں کامیاب، بیرسٹرسلطان ، سردار عتیق اور تنویر الیاس کو واضح مارجن سے کامیابی ملی، قمرالزمان بھی خود کو شکست سےنہ بچا سکے، انوار الحق ، علی شان سونی، چوہدری اخلاق، انصر ابدالی، عامر الطاف جیتنے میں کامیاب لیکن برنالہ سے مسلم کانفرنسی صدر شفیق جرال اور پی پی رہنما چوہدری پرویز اشرف خلاف توقع ن لیگی کرنل وقار کے ہاتھوں شکست کھا گئے.

تحریک انصاف آزادکشمیر کل 33حلقوں میں سے 19 سے زائد حلقے جیتنے میں کامیاب، جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 میں سے 8سیٹیں جیت گئی، میرپور ڈویژن کی 13میں سے9، پونچھ ڈویژن کی 11میں سے 6 جبکہ مظفرآباد ڈویژن کی 9میں سے کم از کم 4سیٹیں تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے، ضلع میرپور کی4 میں سے 3سیٹیں شامل ہیں، چکسواری میں تنازعے کے باعث رزلٹ روک دیا گیا، بھمبر کی 2، کوٹلی کی 3، باغ کی 2، پونچھ کی 2، پلندری کی 2، مظفرآباد کی 2، جہلم ویلی کی ایک، وادی کی 4جبکہ جموں کی بھی 4سیٹیں تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے، ن لیگ کو برنالہ ،چکاراور نیلم سے ایک ایک جبکہ مہاجرین سے دو سیٹیں ملیں ، اسی طرح پیپلزپارٹی کو کوٹلی سے 2، پونچھ سے ایک، حویلی سے ایک، نیلم سے ایک ، مظفرآباد سے 3جبکہ مہاجرین سے ایک سیٹ پر کامیابی ملی.

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جیتنے والوں میں حلقہ ایک ڈڈیال سے تحریک انصاف کے اظہر صادق جیتے گئے، چکسوار ی کی سیٹ پر بھی تحریک انصاف کے ظفر انور کی پیپلزپارٹی کے قاسم مجید پر برتری کی اطلاعات ہیں تاہم نتائج روک لیے گئے ہیں، میرپور شہر سے بیرسٹرسلطان ، کھڑی شریف سے تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین جیت گئے، بھمبر کے حلقہ برنالہ میں ن لیگ کے کرنل وقار نور کوکامیابی ملی، سماہنی میں پی ٹی آئی کے علی شان سونی جبکہ بھمبر میں پی ٹی آئی کے انوار الحق سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے، کوٹلی کی 6سیٹوں میں راج محل میں پی ٹی آئی کے نوجوان ظفر ملک نے مسلم کانفرن کے ملک نواز کو ہرادیا، نکیال سے پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی کامیاب، کوٹلی شہر میں پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین نے سیٹ جیتی وہ چڑہوئی کی سیٹ بھی جیتنے میں کامیاب رہے، سہنسہ میں چوہدری اخلاق نے سدابہار راجہ نصیر کو شکست دیدی، کھوئیرٹہ میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر انصر ابدالی نے پیپلزپارٹی کے ولید انقلابی کو ہرا دیا.

ضلع باغ کے حلقہ دھیرکوٹ میں مسلم کانفرنس کے رہنما سردار عتیق واضح مارجن سے جیتے، وسطی باغ جس پر پورے آزادکشمیر کی نظریں لگی ہوئی تھیں سے سردار تنویر الیاس واضح مارجن سے جیتنے میں کامیاب ہوگئے،شرقی باغ کے حلقہ میں میر اکبر نے پیپلزپارٹی کے قمرالزمان کو ہرادیا، حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور روایتی حریف چوہدری عزیز کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے، پونچھ ضلع کے حلقہ عباس پور میں پی ٹی آئی کے سردار عبدالقیوم نیازی جیتے، ہجیرہ میں مسلم لیگ ن کے عامر الطاف نے میدان مار ا، کھائی گلہ کے نئے حلقے میں پی پی کے سردار یعقوب خان کو برتری ملی، لیکن وہ راولاکوٹ کی سیٹ پر جے کے پی پی کے حسن ابراہیم کے ہاتھوں شکست کھا گئے، پاچھیوٹ کی سیٹ پر مرحوم صغیر چغتائی کی بیوہ شاہدہ صغیر کوکامیابی ملی، سدھنوتی کے حلقہ پلندری میں سدابہار جیتنے والے نجیب نقی کو تحریک انصاف کے محمد حسین نے ہرایا جبکہ بلوچ میں تحریک انصاف کے فہیم ربانی نے فاروق طاہر کو شکست دیدی، نیلم کے حلقہ اپر نیلم سے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر فاتح رہے، جبکہ لوئر نیلم کے حلقہ میں پیپلزپارٹی کے میاں وحید کو کامیابی ملی،

یاد رہے میاں وحید اپر بیلٹ سے دوسری سیٹ ہار گئے، ضلع مظفرآباد کے حلقہ کوٹلہ میں پی پی کے جاوید ایوب اور لچھراٹ میں پی پی کے بازل نقوی جیتے اسی حلقےہٹیاں ڈوپٹہ میں تحریک انصاف کے چوہدری رشید جیتے، کھاوڑہ میں پی پی کے لطیف اکبر کو فتح ملی، ضلع ہٹیاں کے حلقے چکار میں فاروق حیدر آخری موقع پر اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہےتاہم سرکاری اعلان باقی ہے،

لیپہ میں فاروق حیدر کو پی ٹی آئی کے دیوان چغتائی کے ہاتھوں واضح شکست ہوگئی، مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ جموں ایک لاہور ،کراچی کی سیٹ پر تحریک انصاف کے چوہدری ریاض نے ناصر ڈار کو ہرایا، گجرانوالہ کے حلقے میں تحریک انصاف کے چوہدری مقبول نے لیگی چوہدری اسماعیل کو ہرایا، سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے حامد رضا نے لیگی چوہدری اسحاق کو ہرایا،

نارووال میں نتائج کا اعلان روک دیا گیا، گجرات کی سیٹ تحریک انصاف کے اکبر ابراہیم نے جیتی ، جبکہ جموں کا آخری حلقہ راولپنڈی ودیگر ن لیگی راجہ صدیق جیتنے میں کامیاب رہے.

وادی کے 6 سیٹوں میں کراچی سے پیپلزپارٹی کے عامر غفار لون جیتے، لاہور کی سیٹ تحریک انصاف کے دیوان محی الدین جیت گئے، جہلم ملتان کی سیٹ پر ن لیگی وزیر شوکت شاہ کو تحریک انصاف کے عاصم شریف کے ہاتھوں شکست ہوئی.

راولپنڈی کی سیٹ تحریک انصاف کے جاوید بٹ جیتے،راولپنڈی مری کی سیٹ ن لیگی احمد رضا قادری جبکہ پشاور کی سیٹ تحریک انصاف کے ماجد خان کے حصے میں آئی ۔

انفرادی طور پر سب سے اچھی کارکردگی پی پی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین کی رہی جو دو سیٹوں پر خود لڑے اور دونوں جیت گے جبکہ وزیراعظم فاروق حیدر ایک سیٹ جیت گے ایک ہار گے۔ لوگوں کے درمیان پہلی بار پاکستان کی جماعتوں کے درمیان خونی تصادم ہوئے لیکن یہ وقت ہی بتائے گا کہ عوام کی تقدیر بدلے گی یا سہاگ رات سے پہلے ہی امیدیں چکنا چور ہوں گی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*