کشمیر الیکشن : آزاد کشمیر کی تحصیل چڑہوئی میں پی ٹی آئی کے دو کارکن قتل ، رینجرز کے خلاف احتجاج

آزاد کشمیر (نمائندہ خصوصی ) کشمیر الیکشن کے دوران آزاد کشمیر کی تحصیل چڑہوئی کے میٹھی جنڈ پولنگ سٹیشن پر پی ٹی آئی اور پی پی پی کے حامیوں کے درمیان جھگڑے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن قتل ہو گئے.
پی ٹی آئی کے کارکنان کے قتل پر سنجیدہ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی . مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ قتل جاہلیت کی اعلیٰ مثال ہے . حکمران بے حس ہوچکے ہیں‌. اپنے ذاتی مفادات کی خاطر غریب کارکنان کا خون بہاتے ہیں‌. انکا کہنا ہے کہ کاش یہ خون تحریک آزادی کشمیر کے لیے بہتا تو اس پر فخر کیا جا سکتا تھا.

دوسری جانب کشمیر الیکشن کے لیے ڈیوٹی پر معمور پاکستان رینجرز کے اہلکاروں اور افسروں کے خلاف پونچھ کی عوام نے احتجاج کیا . لوگوں نے پونچھ کی مین روڈ بلاک کردی . احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کی نگرانی کے لیے آنے والے رینجرز اہلکار ہوٹلوں پر کھانا کھا کر پیسے نہیں دیتے بلکہ پیسے مانگنے پر الٹا ملازمین کی پٹائی کر دیتے ہیں‌.

زرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کے اعلیٰ افسران نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور مبینہ طور پر مقامی لوگوں سے معافی مانگی گئی جس کے بعد روڈ کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا.

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*