کشمیر الیکشن : سیاسی ڈائری ایل اے 37 جموں چار : عابد محمود بیگ

تحریر: عابد محمود بیگ (نارووال)

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 37 جموں چار میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان 25 جولائی کو سخت کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ ڈسٹرکٹ نارووال میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی صرف ایک نشست ایل اے 37 جموں چار ہے ۔ ایل اے 37 جموں چار کیلئے کل 12 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مظہر یوسف ہیں جن کا تعلق ڈسٹرکٹ نارووال کی تحصیل ظفروال سے ہے ۔

ایل اے 37 جموں چار سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکمل سرگالہ ہیں جن کا تعلق تحصیل شکرگڑھ سے ہے ۔ محمد اکمل سرگالہ کے والد محمد حسین سرگالہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر تھے ۔ محمد حسین سرگالہ کی وفات کے بعد اب ان کا بیٹا محمد اکمل سرگالہ ایل اے 37 جموں چار سے انتخاب میں حصہ لے رہا ہے ۔

 

محمد صدیق چوہدری پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جن کا تعلق تحصیل ظفروال سے ہے ۔ محمد صدیق چوہدری پہلے بھی ایک بار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہو چکے ہیں ۔ عثمان علیم (مسلم بھائی) مسلم لبریشن کے امیدوار کے طور پر انتخابمیں حصہ لے رہے ہیں ۔ عثمان علیم کا تعلق بھی تحصیل ظفروال سے ہے ۔ ایل اے 37 جموں چار سے پاکستان تحریک لبیک کے امیدوار ارسلان رشید ہیں جن کا تعلق ظفروال سے ہے ۔

آزاد امیدوار محمد ربیعہ کا تعلق شکرگڑھ سے ہے ۔ محمد ربیعہ مولانا غیاث الدین ایم پی اے شکرگڑھ کے صاحبزادے ہیں ۔ ایل اے 37 جموں چار کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سیاسی پارٹیاں اپنے امیدوارکو کامیاب کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ بھر میں سیاسی اجتماعات کارنر میٹنگز اور سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے ۔

ایل اے 37 جموں چار میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکمل سرگالہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد صدیق چوہدری الیکشن میں کامیابی کیلئے دن رات انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ نارووال میں پاکستان تحریک انصاف سیاسی رہنما ماضی میں مختلف گروپوں میں تقسیم تھے ۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام مقامی گروپ ایک پیج پر جمع ہو گئے ہیں ۔ ایل اے 37 جموں چار میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکمل سرگالہ کی الیکشن میں کامیابی کیلئے پاکستان حلال احمر چیئرمین معروف گلو کار ابرارالحق چوہدری عوام اجتماعات اور کارنر میٹنگز کو خطاب کرتے نظر آتے ہیں ۔ ایل اے 37 جموں چار کے سابق ایم ایل اے /ایم این اے میاں رشید بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کروانے کیلئے اپنی پوری سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ جموں و کشمیر کے اسی حلقہ سے میاں رشید کی اہلیہ اور بیٹا یاسر رشید بھی ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں ۔ شکرگڑھ سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے وجیہ اکرم نارووال سے سابق ضلع ناظم کرنل (ر) جاوید صفدر کاہلوں بھی اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف پیر سید سعید الحسن جن کا اپنا حلقہ انتخاب بھی ظفروال ہے ۔ پیر سید سعید الحسن اپنے سیاسی حلقہ احباب اور روحانی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی جوڑ توڑ کر رہے ہیں ۔ شکرگڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر مملکت طارق انیس چوہدری جو مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز کے سیاسی حریف ہیں اور سیاسی جوڑ توڑ میں کمال مہارت رکھتے ہیں ۔ طارق انیس چوہدری بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکمل سرگالہ کی کامیابی کیلئے گاوں گاوں جا کر ووٹرز سے رابطے کر رہے ہیں ۔ ایل اے 37 جموں چار میں پاکستان عوامی تحریک کی مقامی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکمل سرگالہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ایل اے 37 جموں چار کیلئے شکرگڑھ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے مولانا غیاث الدین اپنے بیٹے محمد ربیعہ کی کامیابی کیلئے سیاسی اور مذہبی جوڑ توڑ کر رہے ہیں ۔ ایل اے 37 جموں چار میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد صدیق چوہدری جو اسی انتخابی حلقہ سے پہلے بھی ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ نارووال جسے مسلم لیگ ن کا قلعہ کہا جاتا ہے ۔

جنرل الیکشن 2018 میں ڈسٹرکٹ نارووال کی ایک صوبائی نشست پر آزاد امیدوار پیر سید سعید الحسن شاہ کامیاب ہوئے تھے ۔ جبکہ دیگر دو قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد پیر سید سعید الحسن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔ نارووال پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا حلقہ انتخاب ہے ۔ احسن اقبال ایل اے 37 جموں چار سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر سابق ایم ایل اے محمد صدیق چوہدری کی الیکشن میں کامیابی کیلئے ہفتہ میں دو روز ہفتہ اور اتوار انتخابی اجتماعات اور ووٹرز کی کارنر میٹنگز کو خطاب کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ شکرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے قائد سابق وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز رانا منان خان بلال اکبر خواجہ محمد وسیم بٹ سابق ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب کرنل شجاعت احمد خان بھی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن یونین کونسل چیئرمین وائس چیئرمین کونسلرز اور مقامی سطح پر کارکنوں اور ورکرز کے ذریعے انتخابی مہم چلا رہی ہے ۔ شکرگڑھ سے وائس چیئرمین ضلع کونسل شہزاد منیر اور مقامی رہنما حافظ شبیر سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے اپنے امیدوار کو الیکشن میں کامیاب کروانے کیلئے گاوں گاوں اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے ۔

ایل اے 37 جموں چار کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مسلم بھائی عثمان علیم پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے مظہر یوسف ٹی پی ایل کے امیدوار ارسلان رشید سمیت دیگر امیدوار بھی سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔ حلقہ ایل اے 37 جموں چار میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکمل سرگالہ اور مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد صدیق چوہدری میں ون ٹو ون مقابلہ متوقع ہے ۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے امیدوار دن رات کامیابی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔ ایل اے 37 جموں چار سے 25 جولائی کے انتخاب میں کون کامیابی حاصل کرے گا یہ ووٹرز ہی فیصلہ کریں گے ۔ انتخاب میں کانٹے دار مقابلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار فتح حاصل کرے یا پاکستان مسلم لیگ ن کا امیدوار فتح حاصل کرے ۔ فتح حاصل کرنے والی کی برتری صرف چار سے پانچ ہزار ووٹوں سے ہو گی ۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*