مقبوضہ کشمیرکا مقدمہ ہارنے کے بعد عمران خان کی نظریں اب آزاد کشمیر پر ہیں : مریم نواز

بلوچ (رانا علی زوہیب) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے ووٹ چوری کرکے آزاد کشمیر میں حکومت بنالی توکشمیر کے پہاڑ بھی آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیں گے۔

آزاد کشمیر کے علاقے پلندری کی تحصیل بلوچ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب آزاد کشمیر پر نظریں ہیں،کشمیر کوبھارت کی جھولی میں پھینک آتا ہے اورکہتا ہے کہ 2منٹ کی خاموشی اختیار کریں، کشمیر کوبیچنے کی سازش امریکا میں بیٹھ کر رچائی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کے منصوبے گروی رکھنے کی سازش کررہا ہے، ، الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو الٹا نقصان ہوگا،نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام سنتے ہی مخالفین پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے، نواز شریف کو اقامے پر نکال دیا، وزارت عظمیٰ چھین لی، نواز شریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی، کابینہ کے اجلاس میں عوامی بھلائی کے بجائے نوازشریف کو روکنے کی پلاننگ ہوتی ہے، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہر الیکشن میں انہیں ان کے گھر میں گھس کر مارتا ہے،آج طول و عرض پر نواز شریف موجود ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*