شلپا شیٹی نے ہالی وڈ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

ممبئی : بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہالی وڈ کے ایک بڑے پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا تھا۔

شلپا شیٹی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہالی وڈ میں کام کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا کیونکہ وہ ممبئی چھوڑ کر لاس اینجلس نہیں جا سکتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فوری طور پر اس بڑی تبدیلی کو نہیں اپنانا چاہتی تھی اسی لیے مجھے انکار کرنا پڑا اور اس پراجیکٹ سے انکار کے بعد میرا بیٹا وییان بھی مجھ سے کافی ناراض ہو گیا تھا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*