سالگرہ کے روز فلک کا پروپوز کرنا ان کے لیے ایک سرپرائز تھا : سارہ خان

لاہور : اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ سالگرہ کے روز فلک کا پروپوز کرنا ان کے لیے ایک سرپرائز تھا۔

سارہ خان کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئی تھیں جہاں انہوں نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

سارہ خان نے بتایا کہ سالگرہ کے دِن پروپوز کرنے کا پلان فلک شبیر نے ان کی بہنوں نور اور عائشہ کے ساتھ ملکر بنایا تھا، فلک نے آتش بازی کروائی مجھے انگوٹھی بھی پہنائی جبکہ میں ان سب کی امید نہیں کر رہی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے سالگرہ منانے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن اس دِن مجھے علم تھا کہ ہماری شادی ہونے والی ہے اور وہاں تمام فیملی موجود ہے تو میں خوشی کے مارے ایسے تیار ہوکر گئی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*