بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

کراچی: کورنگی میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے میں ایک ڈاکوکو ہلاک کردیا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہان بلوچ کے مطابق صبح ساڑھے9 بجےکے قریب عوامی کالونی تھانے کے حدود میں کورنگی کے علاقے میں واقع نیشنل بینک میں 4 نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور انہوں نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کے بعد بینک عملے کو یرغمال بنالیا اور لوٹ مار شروع کردی۔

ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ سیکیورٹی الارم بجنے پرپولیس موقع پر پہنچی تو مسلح ڈکیتوں نے بینک کے اندر سے ہی پولیس پرفائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی، اور دوطرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جب کہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں اپنے دیگر 2 ڈاکوؤں کے ہمراہ اسلحہ چھوڑ کر بینک کے عقبی دروازے سے فرار ہوگئے مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کےلیےجناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ہلا ہونے والے ڈاکو کے پاس سے اس کا شناختی کارڈ ملا ہے جس سے اس کی شناخت محمد شاہد ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

شاہ جہان بلوچ نے بتایا کہ مقابلے میں مارے اور فرار ہونے والے ڈکیتوں کے قبضے سے 3 پستول، 2 موٹرسائیکلیں، 1 ہیلمٹ اور200 روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں اورساتھ ہی اسپتالوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ پولیس جلد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بھی گرفتارکرلیے گی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*