نوازشریف کو قید کے دوران قتل کرنے کی سازش کی گئی : مریم نواز

مظفر آباد (رانا علی زوہیب) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔

آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ آزاد کشمیرکے بیٹے نواز شریف کا سلام لائی ہوں، بلوچ والوں نے میرا بہترین استقبال کیا، میری رگوں میں کشمیری خون ہے، یہ لوگ نوازشریف سے ڈرتے ہیں، عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے، نوازشریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئیں۔ نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کے بنائے ہوئے منصوبوں کو گروی رکھنے کی سازش کررہے ہیں، کشمیرکے چپہ چپہ پرنوازشریف کا نام لینے والے موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب انکی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکا میں کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کومبارکباد دیتی ہوں کہ آپ کا نعرہ ووٹ کوعزت دوہرجگہ پہنچ گیا ہے، آزاد کشمیرمیں بھی ووٹ کوعزت دو کے نعرے گونج رہے ہیں، اگلا الیکشن ہارتا دیکھ کرانتخابی اصلاحات یاد آرہی ہیں، انتخابی اصلاحات صرف اور صرف عوام کی طاقت ہوتی ہے، الیکشن ریفارمزکوئی آرٹی ایس یا کوئی مشین نہیں ہوتی، عمران خان، یوم حساب قریب ہے، یہ عوام تم سے حساب لے گی، اگر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملکی رازصرف قوم کو معلوم نہیں باقی سب کومعلوم ہوتے ہیں، آج پڑھا کہ عوام پرپیٹرول بم گرانے کی سازش کی جارہی ہے، جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے توہرچیزکی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، تیل کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کوفرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سائیکل پردفترجاتے ہیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*