مسافر گاڑیوں میں ٹکٹ کے ساتھ اب کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بھی چیک ہوں گے

کراچی: سندھ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہےکہ این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں مسافر گاڑیوں میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹریز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر ویکسی نیشن کے ساتھ ہی سفر کرسکتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں، شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کورونا کی وبا کے پھیلاؤکو روک سکتے ہیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*