ترک زبانوں کے ڈائس پورہ نے کاساک اور کمیشن کے صدر صالح کرت کی مکمل حمایت کا اظہار کردیا

ترکی : ترک زبانوں کے ڈائس پورہ نے کاساک اور کمیشن کے صدر صالح کرت کی مکمل حمایت کا اظہار کردیا

ان خیالات کا اظہارترک زبانوں کی تشہیر کے لئے تعاون کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ترک زبانوں کا ڈاس پورہ کے صدر ہجران عبدالئی نے، کاساک کے صدر صالح کرت سے ملاقات کے دوران کیا اور کاساک کے ساتھ کام کرنے پرخوشی کا اظہارکیا۔

کاساک کی سرگرمیوں کا احاطہ کرتے ہوئے صدرعبد الئی نے کہا کہ “کاراباخ جنگ کے بعد، آذربائیجان کو کافی مشکلات کا سامنا تھا، لیکن بدقسمتی سے ، دنیا اس نسل کشی کے بارے میں خاموش رہی۔ ورلڈ ترک جرنلسٹس یونین کے صدر صالح کرت اور دنیا میں ایک اعلی مقام رکھنے والے کاساک کمیشن نے، اپنی سرگرمیوں کے ذریعے پشاور سے اسرائیل تک اورباکو سے کیف تک ، ترکی کے وقار میں اضافہ کروایا۔

ترک زبانوں کے ڈاس پورہ سربراہ ہجران عبدالئی نے کہا ہے کہ وہ کاراباخ جنگ جرائم کی تحقیقات کمیشن (کاسک) کے سربراہ صالح کرت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کمیشن صدر صالح کرت کی صدارت میں اپنے مقصد تک ضرورپہنچے گا اور کاراباخ میں ہونیوالےغیرانسانی جرائم کا اعلان دنیا کے سامنے کرے گا اوران جرائم سے متعلقہ افراد کو جوابدہ ٹھرائے گا۔ اس لحاظ سے ، میں صدر صالح کرت کا مشکورہوں کہ انہوں نے اس طرح کی ایک بڑی ذمہ داری نبھائی جسکے لئے ہم ہمیشہ ان سے تعاون کرتے رہیں گے۔ “

ہم اس ہونیوالی مزاحمت پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے

دوسری جانب کاساک کے صدر صالح کرت نے بھی کہا کہ انہوں نے واقعی ایک مشکل مشن شروع کیا ہے جس نے کاراباخ جنگ کے بعد ہونے والی نسل کشی کیوجہ سے ہمیں اس مشن کا حصہ بنایا ہے۔ تاہم، بحیثیت انسان اور بحیثیت مسلمان ، ہم دنیا میں جہاں بھی کہیں بھی ہوینوالے ظلم و ستم پر خاموش نہیں رہ سکتے اور جو لوگ اغدام اور شوشہ جاتے ہیں وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں۔

ہم ہمیشہ کیطرح آج بھی اپنے آذربائیجانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جنکی اجتماعی قبروں میں تدفین کی گئی، اوراب بھی قتل وغارت گری، املاک کی تباہی اور نسل کشی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔ دینا کے دیگر ممالک سے ہمیں جو تعاون ملا ہے اس سے ہم اب جنگی جرائم کی سزا مقرر کرنے اور دینے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسے میں ، میں خود ترک زبانوں کے صدر ، مسٹر ہجران عبد الئی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔”

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*