پاکستان میں کورونا سے مزید 17 اموات ریکارڈ کی گئی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.27 فیصد ہوگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 17 اموات ریکارڈ کی گئی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.27 فیصد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 17 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار469 ہوگئیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 46ہزار287 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار517مثبت نکلے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.27 فیصد ہوگئی۔

ملک میں کورونا کے 34 ہزار13 فعال کیسز ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہو گئی ہے جبکہ 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 42 ہزار 228 ، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 180، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 727 اور بلوچستان میں 27 ہزار 502 ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 641 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 574 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*