محرم الحرام ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے۔ سید وسیم کاظمی، صدر القائم آرگنائزیشن

راولپنڈی ( پ ر) محرم الحرام ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے۔ اس سال بھی محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔ دُشمن ہمیں کسی بھی صورت ایک دوسرے کے خلاف نہیں کر سکتا۔ محبتِ اہلبیت علہیم السلام اجمعین ہماری رگوں میں بستی ہے اور ہمارے دل کی دھڑکن ہے۔

صدر القائم آرگنائزیشن اڈیالہ, راولپینڈی، نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حسبِ سابق اس سال بھی امام بارگاہ قصرِِ حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علہیا میں عشرہء محرم الحرام کے دوران مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان مجالس کا انعقاد روزانہ یکم تا دس محرم بعد از نماز مغربین کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد بین المسلمین اور محبتِ اہلبیت علہیم السلام اجمعین اس سال بھی عشرہء محرم الحرام کے بنیادی موضوعات ہوں گے۔ القائم آرگنائزیشن اڈیالہ کے صدر سید وسیم عباس کاظمی ایڈووکیٹ نے اس موقع پر انتظامیہ کو پچھلے سال کے بہترین انتظامات پہ سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال بھی محرم الحرام کے عشرہء مجالس اور تین محرم کی پچاس سال سے زائد عرصہ سے جاری قدیمی مجلس و جلوس کے حوالے سے اتنظامیہ سے نا صرف مکمل تعاون کیا جائے گا بلکہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کیے جائے گیں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی کے اڈیالہ گاؤں، نزد سنٹرل جیل اڈیالہ، میں قصرِِ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علہیا میں گزشتہ سال عشرہء محرم الحرام احسن طریقے سے تکمیل تک پہنچا تھا اور تین محرم کی پچاس سال سے زائد عرصہ سے جاری سالانہ مجلسِ عزا اور جلوسِ علم کے دوران بھی مثالی انتظامات دیکھنے کو ملے تھے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*