آر پار کا اقتدار پرست ٹولہ ایک ہی نسل کا ہے، قیوم راجہ

کھوئی رٹہ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے وحدت پسند رہنما قیوم راجہ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد اقتدار پرست کشمیری ٹولے کی پہلی میٹنگ اور ادھر آزاد کشمیر میں اقتدار پرستوں کی الیکشن مہم پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سوچ و فکر اور عمل کے لحاظ سے آر پار کے اقتدار پرست ایک ہی نسل کے مفاد پرست اور موقع پرست لوگ ہیں. مودی کے پانچ اگست 2019 کے فیصلہ کے بعد جب بھارت نواز اور بھارت مخالف کشمیری لیڈروں کو ایک ہی پلڑے میں ڈالتے ہوئے مودی سرکار نے جیلوں میں ڈال کر عوام کو بھی گھروں میں محصور کر دیا تو قید کشمیری لیڈرز مکمل خاموش ہو گئے .

تجزیہ نگاروں نے اس خاموشی پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری لیڈرز اورعوام اتنے غم و غصے میں ہیں کہ بھارت عوام پر عائد پابندیاں اٹھانے سے ڈرتا ہے کیونکہ اب عوام کے ساتھ ساتھ بھارت نواز ٹولہ بھی بغاوت کرے گا لیکن مودی کے ساتھ ملاقات میں اقتدار پرستوں نے تو 370 کا زکر تک نہ کیا صرف اقتدار کی بحالی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی.

انکا کہنا تھا کہ ادھر آزاد کشمیر کی الیکشن مہم میں ابھی تک کسی ایک بھی امیدوار کی زبان سے ریاست کی وحدت کے بارے ایک لفظ تک نہیں سنا. بدقسمتی سے آزادی پسندوں نے الیکشن کا بائیکاٹ تو کیا ہے لیکن اشوز پر منظم اور متحدہ پالیسی کا فقدان ہے. آزادی پسندوں کی صفوں میں بھی نظریات اور اشوز کے بجائے ساری جد و جہد شخصیت پرستی کے ارد گرد گھومتی ہے. ان حالات میں تحریک آزادی دن بدن مشکل اور پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے لیکن اسے ہر حال میں جاری رکھنا ہے.

انکا کہنا تھا کہ ہر دور کی نوجوان نسل ہی قوم کی امیدوں کا مرکز و محور ہوا کرتی ہے جسے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ریاست کی وحدت کی بحالی کے لیے متحد و منظم ہو جانا چاہیے. آزاد کشمیر کے سرکاری اداروں کو بھی اب تحریک آزادی سے لا تعلقی ختم کرنی چاہیے کیونکہ ریاست تقسیم ہو گئی تو سب سے زیادہ یہ متاثر ہوں گے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*