شورکوٹ(تحصیل رپورٹر) شورکوٹ کے نواحی علاقہ موضع گھمن ماڑی میں رقبہ کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک جب کہ دو خواتین سمیت متعدد افراد کو زخمی کر دیا.
تفصیلات کے مطابق محمد رمضان اور سکندر حیات وغیرہ کے درمیان 4 کنال اراضی کا تنازع تھا سکندر حیات ‘ حق نواز ‘ محمد عابد اور غلام رسول وغیرہ مسلح ہو کر ر قبہ پر قبضہ کرنے آئے، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ شرو ع کر دی جس سے محمد مصطفی عرف کالی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.
لڑائی میں فائرنگ ‘ کلہاڑیوں ‘ ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے محمدرمضان ‘ غلام مرتضی ‘ ثقلین مشتاق ‘ نور احمد ‘ احمد نواز ‘ غلام جعفر ‘ ثمینہ بی بی اور جنت بی بی شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور تھانہ شورکوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی ریسکیو نے ز خمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا