موٹروے پولیس ایم 4 سیکٹر 1 کی جانب سے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار

شورکوٹ ( تحصیل رپورٹر) موٹروے پولیس ایم 4 سیکٹر 1 کی جانب سے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو روڈ سیفٹی رولز کی اہمیت اور فوائد کے متعلق بریفنگ دی گئی. روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی موٹروے ایم 4 عطا محمد گجر نے شرکاء کو بتایا کہ کس طرح ٹریفک خلاف ورزیوں کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے.

عطاء محمد گجر نے روڈ سیفٹی قوانین کی اہمیت اور ان پر عمل درآمد کے فوائد کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی آرٹیکلز کے سٹال کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اینٹی ڈوزنگ ڈوائس، ریفلیکٹنگ کونز فائر ایکسٹنگو ایشر اور ریفلیکٹنگ جیکٹس وغیرہ شامل تھیں۔

اس موقع پر عطاء محمد گجر نے یونیورسٹی میں قائم روڈ سیفٹی وال کا بھی معائنہ کیا۔ آخر میں ایس ایس پی موٹروے نے ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ڈاکٹر تنویر حسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ سی پی او بیٹ 17 افتخار علی وینس نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*